ن لیگ نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ن لیگ نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

سردار مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا۔

سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *