الیکشن میں التواء کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے،شہباز شریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدراور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9مئی کو غداری ہوئی،9مئی کی سازش میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اکیلے نہیں تھے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت نواز شریف نے بنایا،الیکشن میں التواء کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، اس وقت الیکشن کا التوا ءپاکستان اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا،ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے5سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردینگے،2017میں ہائبرڈ ماڈل لایا گیا جس سے ملک میں تباہی ہوئی۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ( ن) لیگ کی طرف وزارت عٖظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں،ہم نے پی ڈی ایم حکومت میں 16ماہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ کی،اب ہم انتخابی مہم میں جاچکے ہیں،ہمیں اختلافات بھلاکر ملکی ترقی کا سوچنا ہوگا،آج پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے،نواز شریف کا نام پانامہ میں تھا ہی نہیں انہیں اقامہ میں سزا دی گئی۔









