چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد لاپتا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد لاپتا

چین کے صوبہ یوننان میں آج صبح لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے 18 گھرانوں کے کم از کم 47 افراد لاپتا ہیں، جبکہ دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ کے قریب جنوب مغربی شہر ژاؤٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں قائم دو دیہاتی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب گاؤں کے لوگ اپنےے گھروں میں سو رہے ہیں۔

فائر فائٹرز ہلکی برف میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے تقریباً 1000 امدادی کارکنوں اور تقریباً 200 امدادی گاڑیاں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔

500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *