
اسلام آباد: پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع، سکیورٹی تعاون، عسکری روابط اور تربیتی اشتراک کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتی ہوئی خطی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر، اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے تاکہ ابھرتے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
ملاقات کے دوران، وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ مصر ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔









