
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف کیس ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی سےدائر اختیارپرتحریری جواب مانگ لیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر اعتراض عائد کیا تھا ، الیکشن کمیشن ڈی آر او ہری پور کو بھی سہیل آفریدی کےخلاف مزید کاروائی سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
فیصلہ کے متن کے مطابق گزشتہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی تھی، وزیراعلی خیبر پختونخواسہیل آفریدی کی جانب سے جواب جمع نہیں کریاگیا، امیدوار شہرباز عمر ایوب کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، وزیراعلی سہیل آفریدی نے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے۔
تمام قانونی اعتراضات تحریری جوابات میں اٹھائے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن مناسب مرحلے پر فیصلہ کرے گا، الیکشن ایکٹ کی دفعہ 15 کمیشن کو وسیع اختیارات دیتی ہے، ضابطہ اخلاق کی شق 18 کسی ایک حلقے تک محدود نہیں،وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کو آئندہ ذاتی حاضری سے استثنا دیاگیا۔
وزیراعلی خیبر پختوانخوااگلی سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی، امیدوار شہربازعمرایوب کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔
متن میں مزید کہا گیا کہ کیس کی سماعت 4 دسمبرصبح 10 بجے تک ہوگی، ڈی ایم او کے سامنے کارروائی آئندہ حکم تک معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔









