آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی, ائیر چیف مارشل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی, ائیر چیف مارشل
آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی, ائیر چیف مارشل

ویب ڈیسک: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی۔

پاک فضائیہ کی رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ ہو رہی ہے جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی ہیں۔

پریڈ میں 151 جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، نیویگیشن الفا، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ کریں گے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *