
ویب ڈیسک:ہم میں سے اکثر روزانہ اپنے اینڈرائیڈ فون پر ویب پیجز لوڈ کرنے، ویڈیوز چلانے یا ایپس اوپن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر کئی بار انٹرنیٹ اتنا سست ہو جاتا ہے کہ ہر چیز اٹک جاتی ہے۔
جدید دور میں مختلف سوشل ایپس کے استعمال سے موبائل فونز’ ہنگ‘ ہونا شروع ہوجاتے ہیں پا بھر ’ اسٹوریج رننگ‘ کا میسج ظاہر ہوتا ہے جس سے موبائل فون کے انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی متاثر ہوتی ہے، چند آسان ٹرکس کے استعمال سے فون کی انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
Cache کلیئر کریں
اینڈرائیڈ فون ویب سائٹس اور ایپس کے کچھ ڈیٹا کو cache کی صورت میں اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔ ابتدا میں یہ فائلیں کارکردگی بہتر کرتی ہیں، مگر وقت کے ساتھ ان کی زیادتی فون کو سست اور انٹرنیٹ کو متاثر کرنے لگتی ہے۔
cache کلیئر کرنے کے لئے فون کی Settings میں جائیں، Apps کا انتخاب کریں، مطلوبہ ایپ کا App Info پیج کھولیں، Storage پر جائیں اور پھر Clear Cache پر کلک کریں۔
ائیرپلین موڈ آن/آف کریں
اسمارٹ فونز مسلسل قریب ترین موبائل ٹاور سے بہترین سگنل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر زیادہ حرکت یا کمزور سگنلز کی وجہ سے فون اکثر بہترین ٹاور سے صحیح طرح نہیں جڑ پاتا۔
چند سیکنڈ کے لیے ائیرپلین موڈ آن کریں، پھر دوبارہ آف کردیں۔اس طرح فون کا نیٹ ورک کنکشن ری سیٹ ہو جاتا ہے اور یہ دوبارہ مضبوط ترین ٹاور سے جڑ کر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر کردیتا ہے۔
اس سے نہ صرف انٹرنیٹ رفتار بہتر ہوگی بلکہ فون کی مجموعی کارکردگی بھی تیز ہوجائے گی۔









