گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت بی آر ٹی ریڈ لائن کا وضاحتی بیان آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت بی آر ٹی ریڈ لائن کا وضاحتی بیان آگیا
گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت بی آر ٹی ریڈ لائن کا وضاحتی بیان آگیا

(ویب ڈیسک) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن  کی جانب سے نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے پر بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے  بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان   بی آر ٹی ریڈ لائن  نے  وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ حادثہ بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیراتی جگہ سے کافی دور پیش آیا، واقعے کے مقام پر بی آرٹی کا کوئی کھدائی، تعمیراتی سرگرمی یا آپریشن جاری نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ  حادثے والے سیوریج/نالے کے بنیادی ڈھانچے کی ذمہ داری بی آر ٹی منصوبے پر عائد نہیں ہوتی، حادثہ اور بی آر ٹی جاری کاموں کے درمیان تقریباً 300 میٹر کا فاصلہ ہے۔

ترجمان نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ  تمام تعمیراتی سرگرمیاں متعلقہ اداروں سے این او سی لینے کے بعد شروع کی گئیں،قریب ترین کھدائی پہلے ہی بند کر دی گئی تھی جوموقعِ حادثہ سے دور تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *