
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔
کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا، “میں آپ سب کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، اور ہمیں فخر ہے کہ کراچی میں نیشنل گیمز کی میزبانی ہو رہی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر تمام شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو ایک مثبت اور متحرک ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں اپنے کھیل کے میدان میں مزید کامیاب ہونے کا موقع ملے گا۔
افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا۔









