
ویب ڈیسک: ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آپریشن میں ’’ فتنہ الہندوستان‘‘ کے 5 دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
ہلاک دہشت گرد بھارت کے منظورِ نظر نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
دہشت گرد مقامی سطح پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کردی گئیں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ بگٹی میں بروقت کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 5 بھارتی دہشتگردوں کا خاتمہ ملک دشمن عناصر کو سخت پیغام ہے، بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کا خاتمہ ریاست کی بڑی کامیابی ہے۔
ملکی سلامتی کے لیے فورسز کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کو سلام ہے۔









