
لاہور :نجاب کی وزیراطلاعات عظمٰی بخاری کاکہنا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب ہو چکا ہے اور وہ بھارتی میڈیا کے گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیہ چلا رہا ہے۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمٰی بخاری نے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بانی ذہنی اور اخلاقی طور پر مفلوج ہے۔









