عمران خان، شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان، شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
عمران خان، شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت جماعت کے اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، ان میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی اور عثمان ڈار کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کے فسادات کے سلسلے میں مشتبہ افراد کی فہرست اور سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجوائی تھیں۔ ای سی ایل کمیٹی نے یہ سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی تھیں جس کے بعد ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نو مئی کو کیا ہوا تھا؟

نو مئی 2023 کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

احتجاج کے بعد حکومت نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرتے ہوئے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *