وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راوی سٹی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راوی سٹی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راوی سٹی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دے دی



لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی منصوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے  روڈا پیکیج 16، ایم ٹو راوی ٹول پلازا اور ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر منصور جنجوعہ نے وزیراعلیٰ کو سائٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے اس منصوبے کی تیز رفتاری سے تکمیل کو اہم قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور کے شہریوں کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا، جو نہ صرف جدید رہائشی سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط کرے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی کاموں کو تیز اور معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *