پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کتنے روپے اضافے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کتنے روپے اضافے کا امکان
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کتنے روپے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے تیاری کرلی ، تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ( او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے منافع اور مارجن میں اضافے سے متعلق سمری تیار کرلی ہے، جسے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سمری کی منظوری اور بعد ازاں کابینہ کی توثیق کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع کی شرح 1 روپے 10 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے پہلے کمپنیوں کے مارجن میں 1 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 40 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق 3 دسمبر کو وزیرِ پیٹرولیم، او ایم سی مالکان اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں مارجن بڑھانے پر اصولی اتفاق کیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن کی تیار کردہ سمری اسی طے شدہ شرح کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔

اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر صارفین 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر او ایم سیز کا منافع اور 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کمیشن کی مد میں ادا کررہے ہیں، یوں مجموعی طور پر عوام پر تقریباً 16 روپے 51 پیسے فی لیٹر مارجن پہلے ہی لاگو ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *