
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے دو امیدواروں، رانا احسان افضل اور عبدالجبار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں، جس کے نتیجے میں عابد شیر علی کو کامیابی حاصل ہوئی۔
سینیٹ کی یہ نشست معروف صحافی اور تجزیہ کار عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ عابد شیر علی کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔









