صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر پیغام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر پیغام
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر پیغام



اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ کرپشن اداروں کو کمزور کرتی ہے اور عوام کا اعتماد متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 2003 میں انسدادِ بدعنوانی کا دن مقرر کیا، جس کا مقصد معاشروں کو شفافیت اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جانا ہے۔ ان کے مطابق، کرپشن ترقی کی رفتار کو سست اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان نے وقت کے ساتھ اپنے احتسابی نظام کو بہتر بنایا ہے۔ اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے متعدد کیسز میں رقوم واپس لی گئی ہیں، جبکہ متاثرہ شہریوں اور اداروں کو ریلیف اور اثاثے واپس کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ احتسابی اداروں کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر رہ کر کام کرنا چاہیے، کیونکہ شفاف طریقہ کار اور قانون کی عملداری ہی اداروں کی ساکھ کو مضبوط بناتی ہے۔ عوام کا اعتماد شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار سے ہی بڑھتا ہے۔

اختتام میں صدر زرداری نے تمام شہریوں کو ایمانداری اور اچھی حکمرانی کے عزم کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی اور شفافیت و احتساب کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *