نیپرا نے صنعتی و زرعی شعبے کی اضافی بجلی پر رعایتی نرخ منظور کر دیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نیپرا نے صنعتی و زرعی شعبے کی اضافی بجلی پر رعایتی نرخ منظور کر دیے
نیپرا نے صنعتی و زرعی شعبے کی اضافی بجلی پر رعایتی نرخ منظور کر دیے



اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر صنعتی اور زرعی شعبے کی اضافی بجلی پر رعایتی نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی یونٹس پر فی یونٹ 22.98 روپے چارج کیے جائیں گے، جو پہلے صنعتی شعبے کے لیے 34 روپے اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے تھے۔ اس سے صارفین کی اوسط بجلی کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ تین سالہ صنعتی پیکیج سے صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، اور ڈیٹا سینٹرز، کرپٹو مائننگ اور گرین فیلڈ صنعتیں بھی مستفید ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق زراعت میں اضافی 100 یونٹ کے استعمال پر اوسط قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی اور صنعتی شعبے میں اضافی 1000 یونٹ پر تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی آئے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *