
پشاور: خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں جدید تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک (PRM) سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت گاڑی کا نمبر اب گاڑی کے بجائے شہری کی ذاتی ملکیت تصور ہوگا۔
نئے نظام کے مطابق اگر کوئی شہری اپنی گاڑی فروخت کرتا ہے تو نمبر پلیٹ وہ خود رکھ سکے گا اور نئے مالک کو نئی رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان، شفاف اور شہری دوست بنانا بتایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ PRM سسٹم شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی شناخت اور رجسٹریشن پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا اور صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے جدید معیار کو یقینی بنائے گا۔









