
(ویب ڈیسک ) ایگزم بینک نے ریکوڈک میں کان کنی میں مدد کے لیے 1.25 بلین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئندہ برسوں میں ایگزم بینک کے پروجیکٹ کی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک جائے گی، فنانسنگ سے اعلیٰ معیار کے کان کنی آلات اور خدمات ریکوڈک کی تعمیر اور چلانے کے لیے درکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں6 ہزار اور پاکستان میں 7,500 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ریکوڈک پروجیکٹ کان کنی کے منصوبوں کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، اس سے امریکی برآمد کنندگان ، مقامی پاکستانی کمیونٹیز اور شراکت داروں کو فائدہ پہنچے گا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ دونوں قوموں کے لیے روزگار اور خوشحالی آئے گی، ٹرمپ انتظامیہ نے اسی سودے کو امریکی سفارت کاری کا مرکز بنایا ہے، ہم امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان معدنیات اور کان کنی کے اہم شعبے میں مزید معاہدوں کے منتظر ہیں۔









