فیض حمید کو 14سال قیدبامشقت سنادی گئی آئی ایس پی آر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فیض حمید کو 14سال قیدبامشقت سنادی گئی آئی ایس پی آر
فیض حمید کو 14سال قیدبامشقت سنادی گئی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت سنا دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قیدِ سخت کی سزا سنا دی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کے الزامات میں قصوروار ٹھہرے۔ 15 ماہ کی کارروائی میں قانونی تقاضے پورے کیے گئے، ملزم کو دفاع کا پورا حق دیا گیا۔

فیض حمید کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، جبکہ دیگر معاملات کی الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *