مشعال ملک کا پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مشعال ملک کا پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ
مشعال ملک کا پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ



کراچی: کشمیری رہنما اور سماجی کارکن مشعال ملک نے پاکستان سے بھارت میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کسی صورت میں یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے سولی پر چڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کی ریاست اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں اور اس مقصد کے لیے وہ عالمی سطح پر مہم شروع کر رہی ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہمیشہ یکجہتی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور یہ وہ رشتہ ہے جو ملک کو جوڑے رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک کا پورا سیاسی سفر امن، مذاکرات اور انسانی حقوق کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ حالیہ حالات میں بھی انہوں نے امن کا پیغام دیا اور پلوامہ کی صورتحال کے باوجود مذاکرات کے حامی رہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی تحریک مذہب، نسل اور برادری سے بالاتر ہے، جس میں سکھ، پنڈت اور دیگر اقلیتی برادریوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ برصغیر میں تحریک آزادی کے دوران مختلف برادریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ جلد ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا تاکہ دنیا کو یہ دکھایا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقیقتاً کیا ہو رہا ہے اور کشمیری عوام کی اصل رائے کیا ہے۔ اس مہم کو محض ایک کمپین نہیں بلکہ انسانی جدوجہد قرار دیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ “سیو یاسین ملک” مہم میں شامل تمام افراد کے شکر گزار ہیں، لیکن اب یہ آواز ہر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ آئندہ دنوں میں ایک بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی جس میں گھر گھر جا کر آگاہی فراہم کی جائے گی، یونیورسٹی طلبہ تک رسائی حاصل کی جائے گی، گراس روٹ لیول پر والنٹیئر نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، ملین لوگوں تک ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی اور عالمی سطح پر رابطے بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک خصوصی ویب سائٹ لانچ کی جائے گی جہاں لوگ اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور عملی منصوبے جمع کر سکیں گے تاکہ عالمی مہم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے ہر شخص کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا، اور وہ اپنی طرف سے ہر قربانی دے چکی ہیں۔ اب عوام اور عالمی برادری کا امتحان ہے۔

پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر آج کا نہیں بلکہ 78 برسوں سے یہ مسئلہ چل رہا ہے، اور یاسین ملک اور مشعال ملک کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ یہ جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *