
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرتے ہوئے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 329 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد اب 2 ہزار 541 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔
الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 641 وارڈز میں سے 515 وارڈز میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ 108 وارڈز میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ 18 وارڈز میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔
ان کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر کو منعقد ہوگی۔









