
ویب ڈیسک: ضلع مری کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے جاری کر دیا۔
مری میں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک سرکاری،نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ہونگے، سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 76 دن بعد کھلیں گے۔
تمام اسکولوں کے سربراہان مڈٹرم کے امتحانات کی تکیمل یقینی بنائیں گے، موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اساتذہ آن لائن رابطے میں رہیں گے، پہاڑی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 76 دن موسم سرما کی چھٹیاں ہونگی۔









