پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس لازمی  سب جماعتوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ؛محمود مولوی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس لازمی  سب جماعتوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ؛محمود مولوی
 پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس لازمی  سب جماعتوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ؛محمود مولوی



اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی اور سینیئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنانا ضروری ہیں تاکہ عوام کے مسائل مؤثر طریقے سے حل کیے جا سکیں۔
محمودمولوی نے  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل  کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہاکہ   فیض حمید کی وجہ سے اداروں اور متعدد افراد کو نقصان پہنچا، اور سب جماعتوں کو ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے صوبے اور چھوٹے انتظامی یونٹس بننے سے عوامی مسائل کی بروقت حل ممکن ہوگی اور احتساب کا عمل شفاف رہے گا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی ہوگی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو نااہل قیادت اور مفاد پرست عناصر سے علیحدہ ہونا چاہیے اور سیاسی جنگ کو سیاسی سطح پر رکھنا چاہیے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نے احتساب کا عمل اپنے ادارے سے شروع کیا، فیض حمید کے خلاف فیصلے خوش آئند ہیں اور پاکستان کو عالمی سطح پر عزت ملی۔ انہوں نے تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر بات کریں اور سیاسی ماحول کو مفاہمت کی طرف لے جائیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *