آپریشن سندور میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟برطانوی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آپریشن سندور میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟برطانوی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ
آپریشن سندور میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟برطانوی جریدے کی تہلکہ خیز رپورٹ

ویب ڈیسک: برطانوی دفاعی جریدے کی ایرو (Key Aero) کی ایک تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری کارروائیوں کو بیک وقت استعمال کر کے دشمن کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 52 منٹ طویل فضائی جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 مار گرائے گئے۔ بھارت ان طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ مستند تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز

Key Aero کے مطابق پاکستان کی جانب سے کیے گئے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران 4 رافیل طیاروں کے علاوہ مگ 29، ایس یو 30 لڑاکا طیارے اور ہیرون ڈرون بھی تباہ کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 طیارے نے ادھم پور میں نصب بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جبکہ برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر بھی کامیاب حملہ کیا گیا۔

سائبر اور روایتی جنگ کا امتزاج

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا۔ Key Aero کا کہنا ہے کہ سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کر کے کی جانے والی یہ کارروائی اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل 2019 میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھی پاکستانی فضائیہ نے بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *