سڈنی بیچ حملہ آور ساجد اکرم  کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا بھارتی پولیس 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سڈنی بیچ حملہ آور ساجد اکرم  کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا بھارتی پولیس 
سڈنی بیچ حملہ آور ساجد اکرم  کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا بھارتی پولیس 

(ویب ڈیسک )   بھارتی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی میں بونڈی بیچ فائرنگ میں ہلاک حملہ آور کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا۔

بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم دراصل بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا لیکن بھارت میں اپنے خاندان  سے اس کے رابطے کافی محدود تھے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے بیان میں کہا کہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ساجد اکرم نے 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 مرتبہ بھارت کے دورے کیے جو زیادہ تر خاندانی نوعیت کے تھے اور بھارت چھوڑنے سے قبل اس کے خلاف کوئی منفی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی پولیس کے مطابق دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد نے بھارتی پاسپورٹ جبکہ بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔

اس سفر کے مقصد کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کوئی تربیت حاصل کی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *