موٹروے ایم-4 اور ایم-5 دھند کے باعث بند پولیس کی عوام سے احتیاط کی اپیل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
موٹروے ایم-4 اور ایم-5 دھند کے باعث بند پولیس کی عوام سے احتیاط کی اپیل
موٹروے ایم-4 اور ایم-5 دھند کے باعث بند پولیس کی عوام سے احتیاط کی اپیل



ملتان : موٹروے ایم-4 خانیوال سے ملتان تک اور ایم-5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے عوام سے درخواست کی ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد صرف مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ہے اور دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے خطرناک حادثات پیش آ سکتے ہیں۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ دھند میں صبح 10 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک سفر کے محفوظ اوقات ہیں۔

ڈرائیور حضرات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور گاڑی کے سامنے سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ عوام کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رہنمائی اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ دھند کے موسم میں ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے۔ ترجمان نے اس سلسلے میں مستقل نگرانی اور ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *