
(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔









