کراچی: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم
کراچی: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم



کراچی: کراچی میں حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور اسی بنیاد پر وہ ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز سے ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتیں خام مال کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔ ہڑتال کے دوران سپلائی چین متاثر ہوئی اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ مذاکرات میں حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات سنجیدگی سے سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اب ایسوسی ایشن کے تمام اراکین اپنی نقل و حمل کی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیں گے۔

سندھ حکومت اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹرانسپورٹرز سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، انہیں اعتماد میں لے کر فیصلے کرتی ہے، اور اس ہڑتال سے یہ ثابت ہوا کہ احتجاج پرامن طریقے سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *