کراچی : خاتون پر بدترین تشدد کی دل دہلا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی : خاتون پر بدترین تشدد کی دل دہلا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی : خاتون پر بدترین تشدد کی دل دہلا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک)کراچی میں انسانیت سوز واقعہ، ظالم شخص کی   خاتون پر بدترین تشدد کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں بے رحم شخص کو خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ظالم شخص نے خاتون کو مارتے مارتے سیڑھی سے نیچے پھینک دیا، زمین پر گرنے کے بعد بھی درندہ صفت ملزم خاتون پر تشدد کرتا رہا۔

وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو ملزم کو روکنے کی بے بسی بھری کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون یاسمین کی مدعیت میں گبول ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 12 دسمبر کو بفرزون سیکٹر 15 بی میں پیش آیا۔  ویڈیو سامنے آتے ہی سفاک ملزم گھر سے فرار ہو گیا ، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *