
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قراردیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے میاں داؤد کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو کالعدم قرار دیدیا،عدالت نے وزارت قانون کو جسٹس طارق جہانگیری کوڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے فیصلے کی کاپی وزارت قانون کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیرقانونی تھی،طارق محمود جہانگیری جج کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں تھے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طارق جہانگیری بطور جج تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے۔عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواستیں مسترد کردیں،بنچ پر اعتراض اور فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی گئی، جسٹس طارق جہانگیری کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک کیس ملتوی کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔









