بابر اعظم کی ناقابل شکست اننگز، ٹیم 4 وکٹوں سے کامیاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابر اعظم کی ناقابل شکست اننگز، ٹیم 4 وکٹوں سے کامیاب

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 7ویں میچ میں بابر اعظم نے اپنی ٹیم رنگپور رائیڈرز کو کامیابی دلوا دی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے جواب میں رنگپور رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار 6 چوکے لگائے، عظمت اللہ عمرزئی نے بھی 47 رنز بنا کر بابر کا خوب ساتھ دیا۔

بابر اور عظمت کے علاوہ رنگپور کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے دشن ہمانتھا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نظم الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سلہٹ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے تھے، بین کٹنگ اور بینی ہوویل 37، 37 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

رنگپور کی جانب سے مہدی حسن اور ریپون مینڈول نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *