ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور، شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور، شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم انوار الحق نے ذکاء اشرف کا چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیاہے جبکہ محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کر دیا گیا۔

ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمنشر شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے ہیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔

شاہ خاور کل پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کواٹر میں باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گےاور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گورننگ بورڈ کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔

یاد رہے کہ ذکاء اشرف نے مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسے وزیراعظم نے آج منظور کر لیاہے ۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کر دیاہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *