پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پر تاحیات پابندی لگ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پر تاحیات پابندی لگ گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور دستاویزی ثبوت کی روشنی میں ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے شکیل شیخ کے خلاف بے ضابطگیوں اور شکایات پر جواب طلبی کے لیے انہیں متعدد نوٹسر جاری کیے لیکن ان نوٹسز کے باوجود وہ انکوائری کمیٹی میں پیش ہونے سے انکاری رہے۔

انکوائری کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پی سی بی میں جمع کروائی جس کی روشنی میں گورننگ بورڈ کے سابق رکن تشکیل شیخ اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار ناصر اقبال پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔

پی سی بی انکوائری کمیٹی نے شکیل شیخ اور ناصر اقبال سے کروڑوں روپوں کی ریکوری کرنے سمیت ان کے خلاف قانون کے مطابق کیسز کے اندراج کے لیے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاملہ بھیجنے کی بھی سفارش کی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *