سپریم کورٹ نے جے یو آئی کے اہم رہنما کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سپریم کورٹ نے جے یو آئی کے اہم رہنما کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 252 سے انتحابات میں حصہ لینے سے متعلق عبدالحفیظ لونی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عبدالحفیظ لونی کی نیب کیس میں سزا پوری ہوچکی انہیں الیکشن لڑنےکی اجازت دی جائے۔

اس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مکالمہ کرتے کہا کہ آپ کا مؤکل صرف 2 سال اور 2 ماہ جیل میں رہا، نیب کورٹ نے 10 سال کی سزا اور 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا، 8 سال تک آپ کا مؤکل پے رول پرجیل سے باہر رہا، آپ کے مؤکل نے 5 کروڑکا جرمانہ ادا نہیں کیا، ایسے لوگ بلوچستان کے عوام کی نمائندگی نہ کریں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑیں گھربیٹھیں،الیکشن میں آپ کا خرچہ ہوگا جب کہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 5 کروڑکا جرمانہ ادا نہ کرنے پراس کی جائیداد ضبط ہونی چاہیے۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن ٹربیونل اوربلوچستان ہائیکورٹ کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور عبدالحفیظ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *