گورنرپنجاب کی شہید کیپٹن عصمد گلفام کی رہائش گاہ آمدشہید کےو الد میاں محمدلطیف اور چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق سے اظہار تعزیت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گورنرپنجاب کی شہید کیپٹن عصمد گلفام کی رہائش گاہ آمدشہید کےو الد میاں محمدلطیف اور چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق سے اظہار تعزیت
گورنرپنجاب کی شہید کیپٹن عصمد گلفام کی رہائش گاہ آمدشہید کےو الد میاں محمدلطیف اور چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق سے اظہار تعزیت

ویب ڈیسک: گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کی پاک فوج کے بہادر کیپٹن عصمد گلفام شہید کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ جہاں انہوں نے شہید کے والد میاں محمد لطیف اور چیئرمین پبلک نیوز والرحمان ڈویلپرز میاں محمد مشتاق سےاظہارتعزیت کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شہید کیپٹن عصمد گلفام کے والد کو گلے لگایا اور فاتحہ خوانی کی۔گونرپنجاب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک شہید کیپٹن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے یقیناً یہ خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی شہادتیں پاکستانی قوم پر احسان عظیم ہے۔ پاک افواج میں ماؤں کے لال وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں تب قوم سکھ کی نیند سوتی ہے ۔

بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے۔مہتمم دارالعلوم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹے حافظ اسعد عبید سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر مشیر وزیر اعظم علامہ طاہر اشرفی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، افتخار ٹھاکر و دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحیم مرحوم اتحاد امت مسلمہ کے بہت بڑے داعی تھے۔مرحوم نے ہمیشہ ملکی وحدت کو مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کی اور امت کو جوڑنے کی بات کرتے تھے۔
بعدازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق ممبر اسمبلی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار افسوس کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *