کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں، سہیل آفریدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں، سہیل آفریدی
کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، عوام بھرپور تیاری کریں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی آنے سے قبل ایک پیغام میں کہا کہ تین روزہ دورے پر سندھ جا رہا ہوں، اتوار کو مزارِ قائد پر جلسہ ہوگا جہاں ہم کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔

ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام بھرپور تیاری کریں اور اسٹریٹ موومنٹ میں ساتھ دیں۔

سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے، سہیل آفریدی پہلے انصاف ہاوس جائیں گے، کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے اور کل حیدرآباد روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کو مزار قائد پر جلسے کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی بلدیہ ٹاون میں استقبالیہ میں شرکت کریں گے، اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے تاجروں نے سہیل آفریدی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی روانگی سے قبل نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز جان بوجھ کر لیٹ کی جارہی ہے، پرواز نے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز اب ساڑھے 12 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *