بھارت میں’’گیان واپی مسجد‘‘کے مقدمے میں محکمہ آرکیالوجی کی رپورٹ فریقین کو فراہم کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت میں’’گیان واپی مسجد‘‘کے مقدمے میں محکمہ آرکیالوجی کی رپورٹ فریقین کو فراہم کرنے کا فیصلہ

بھارت میں’’گیان واپی مسجد‘‘کے مقدمے میں محکمہ آرکیالوجی کی رپورٹ فریقین …

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے شہر وارانسی کی ضلعی عدالت نے گیان واپی مسجد سے متعلق مقدمے میںحکم دیا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ فریقین کو فراہم کردی جائے۔

ضلعی عدالت نے فریقین سے اس سلسلے میں بیانِ حلفی طلب کرلیا ہے۔ بیانِ حلفی عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد ہی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جامع رپورٹ فریقین کو دی جائے گی۔خیال رہے کہ ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی مسجد سترہویں صدی میں ہندوؤں کے مندر کی باقیات پر تعمیر کی گئی تھی جبکہ مسلمانوں کاموقف ہے کہ یہ زمین باضابطہ طورپرخریدی گئی تھی اور اس کی تعمیر کے سلسلے میں اس دور کی تمام قانونی کارروائی مکمل کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گیان واپی مسجد کے معاملے پر مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان کشیدگی رہی ہے۔اس وقت بھارت میں انتہا پسندی کا جو ماحول ہے اس کے پیش نظر کسی بھی صورتِ حال انتہائی خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *