گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا

وفاقی کابینہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کو پاکستان کے 48ویں وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان بھی سنبھال لیا۔

کابینہ ڈویژن نے بھی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

قلمدان ملتے ہی نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

وزارت داخلہ آمد پر سینئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کے بعد وزارت سمیت اُس کے ذیلی اداروں سے متعلق بریفنگ دی۔

 واضح رہے کہ گوہر اعجاز وزیر داخلہ کے ساتھ وزیر تجارت کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

اس سے قبل سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ تھے جنہوں نے 15 دسمبر 2023 کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل استعفیٰ دیا تھا اور پھر یہ وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔

سرفراز بگٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا تھا اور وہ فروری میں ہونے والے الیکشنز میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر اپنے آبائی حلقے سے امیدوار ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *