جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی امیدوار گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی امیدوار گرفتار

سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار کو گرفتار کر لیا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا، ’پنجاب پولیس کے رات ایک بجے بیسیوں اہلکاروں نے میری مخدوم رشید کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور غیر قانونی طور میرے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بلا وارنٹ اندر داخل ہوگئے۔ میرے داماد شاہد بہار ہاشمی اور نواسے قاسم ہاشمی کو غیر قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو گرفتار لیا گیا ہے‘۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔

اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ چھاپہ پی ٹی ائی کے ورکرز کنونشن پر مارا گیا جس میں پی ٹی ائی کے امیدوار کو حراست میں لیا گیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *