کرکٹ چھوڑ کر درزی کا کام سیکھنا شروع کردیا تھا جب ایک معجزہ ہوا، محمد یوسف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرکٹ چھوڑ کر درزی کا کام سیکھنا شروع کردیا تھا جب ایک معجزہ ہوا، محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے اپنے کرکٹر بننے کو معجزہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بطور انٹرنیشنل کرکٹر اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا تعلق ایک بہت غریب گھرانے سے تھا جہاں زندگی میں بنیادی ضروریات بھی مشکل سے پوری ہوتی تھیں۔’

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بطور پروفیشنل کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ میں نے کرکٹ چھوڑ کر درزی بننے کے لیے سلائی سیکھنا شروع کر دی تھی تو ایک معجزہ ہوا۔’

سابق کپتان نے بتایا کہ ‘مجھے ایک مقامی لیگ میں ایک میچ کھیلنے کو کہا گیا اور میں نے اس میچ میں ایک سنچری بنالی جس کے بعد مجھے انگلینڈ میں ایک لیگ کھیلنے کا موقع ملا۔’

اُنہوں نے مزید بتایا کہ انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کا مجھے معاوضہ تو نہیں ملا لیکن اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد پھر میں قومی ٹیم کرکٹ میں بھی شامل ہوگیا۔

خیال رہے کہ محمد یوسف اس وقت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *