شاہین آفریدی کی اعظم خان کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شاہین آفریدی کی اعظم خان کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فوٹو شوٹ کے دوران شاہین آفریدی ساتھی کرکٹر اعظم خان سے شرارت کرنے سے باز نہ رہے۔

بیسٹ بولر کےلیے بنائی گئی وائٹ بیلٹ شاہین آٖفریدی نے اعظم خان کی کمر پر باندھی اور اس دوران اعظم خان بھی معروف ریسلر کا اسٹائل بنانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس دوران بنائی گئی دونوں کرکٹرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، شاہین اور اعظم کے مداح اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں شاندار آغاز کیا، ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین نے گلف جائنٹس کے خلاف شاندار پرفارمنس دی اور لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *