ترک فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات دفاعی عسکری امور پر گفتگو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ترک فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات دفاعی عسکری امور پر گفتگو
ترک فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات دفاعی عسکری امور پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برادرانہ تعلقات اور عوامی رشتوں پر روشنی ڈالی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک چیف آف جنرل سٹاف  سلجوق بیرکتار اوغلو  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔جی ایچ کیو میں ترک مہمان کا گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی  کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک ترکیہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال  پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ قریبی روابط برقرار رکھنے اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک ترک تعلقات پر  روشنی ڈالی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *