فتنہ الہندوستان کیخلاف جاری آپریشن میں مرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 67 ہوگئی سیکورٹی ذرائع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فتنہ الہندوستان کیخلاف جاری آپریشن میں مرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 67 ہوگئی سیکورٹی ذرائع
فتنہ الہندوستان کیخلاف جاری آپریشن میں مرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 67 ہوگئی سیکورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: فتنہ الہندوستان کے خلاف صبح سے جاری آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مصدقہ تعداد 67 ہو گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل  پچھلے دو دن میں پنجگور اور شعبان میں41 دہشت گرد مارے گئے تھےاس طرح بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشگردوں کی کل تعداد 108 ہو چکی ہے۔ اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے دس بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان   شہید ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سفاک ہندوستانی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔  یہ تعداد پہلے پانچ معصوم شہریوں کی تھی۔  شہید ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ان تمام کا تعلق بلوچستان سے ہے جو محنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔ اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے ان گھناؤنے واقعات کے خلاف گوادر کے غیور عوام میں شدید غم وغصہ ہے۔ گردو نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے۔ غریب مزدوروں پر یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف سرگرم ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *