دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی توجہ کھیل کی طرف نہیں تھی اسی لیے شکست ہوئی : محمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی توجہ کھیل کی طرف نہیں تھی اسی لیے شکست ہوئی : محمد

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور سے ملاقات میں قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات بتائیں۔

لاہورمیں پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ اور قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور کی ملاقات کےموقع پرچیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد حفیظ نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی توجہ نہیں تھی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بھی اقدامات پر تفصیلی بات کی۔محمد حفیظ سے ان کے کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد حفیظ کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے۔ بورڈ نے محمد حفیظ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد جلد از جلد آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ وزارت نے بورڈ کو طویل کنٹریکٹ دینے سے روک رکھا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *