نامور فٹبالر کا سعودی فٹبال کلب چھوڑنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نامور فٹبالر کا سعودی فٹبال کلب چھوڑنے کا فیصلہ

ریاض: دنیا کے نامور فٹبالر کریم بینزیما نے سعودی فٹبال کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فٹبال لیگ میں دنیا کے نامور فٹبالر حصہ لیتے ہیں جس کے عیوض کلب انہیں لاکھوں ڈالر ادائیگی کرتا ہے لیکن پرُکشش معاوضوں کے باوجود فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کریم بینزیما نے سعودی فٹبال کلب کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کریم بینزیما نے انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے سعودی کلب الاتحاد کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریال میڈرڈ کے سابق اسٹرائیکر نے چند روز قبل ارجنٹائن کے کوچ مارسیلو گالارڈو کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

کریم بینزیما کا کہنا ہے کہ وہ دباؤ کے باعث اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الاتحاد نے فرانسیسی اسٹرائیکر کو ایک اور سعودی پرو لیگ کلب کو قرض دینے کی پیش کش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *