بھارتی ٹینس ٹیم کو ڈیوس کپ کے لیے پاکستان کا ویزہ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی ٹینس ٹیم کو ڈیوس کپ کے لیے پاکستان کا ویزہ جاری

اسلام آباد: بھارتی ٹینس ٹیم کو  ڈیوس کپ کے لیے پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا گیا، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیے۔

ویزے جاری ہونے کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کےلیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی تصدیق ہو گئی، بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دلی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی، جس میں 7 کھلاڑی، 5 آفیشلز  شامل ہوں گے، جبکہ ڈیوس کپ کی کوریج کےلیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

پاک بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور  4 فروری کو اسلام آباد میں مقابل ہوں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *