بنوں: پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق 12 زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنوں: پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق 12 زخمی
بنوں: پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق 12 زخمی

بنوں میں تھانہ میریان پولیس اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا، جو موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

پولیس نے موقع پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *