امریکہ میں نائٹروجن گیس سے پہلی سزائے موت دیدی گئی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکہ میں نائٹروجن گیس سے پہلی سزائے موت دیدی گئی 

امریکہ میں نائٹروجن گیس سے پہلی سزائے موت دیدی گئی 

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست الاباما میں نائٹروجن گیس سے پہلی سزائے موت دیدی گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الاباما میں قتل کے مجرم کو امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دی گئی ، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مجرم کو پہنائے گئے ماسک میں نائٹروجن چھوڑی گئی اور 40 منٹ سے بھی کم وقت میں سمتھ نامی مجرم کو مردہ قرار دیدیا گیا ، سمتھ نے 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت کی سزا سنائی گئی ۔

الاباما ، اوکلاہوما ، میسیسپی میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت دینے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے دفتر نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی قرار دیاہے ۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *