
(ویب ڈیسک ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر کیش لیس سسٹم پر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام کاؤنٹرز پر کیش لیس سہولت دستیاب ہے۔ مسافروں کیلئے جدید سہولیات مہیا کی گئی ہے۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق اب مسافر موبائل ایپ کے ذریعے تمام فیس اور چارجز ادا کرسکیں گے۔ڈیجیٹل نظام سے تیز اور آسان سفری عمل یقینی بنایا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایئرپورٹ سروسز مزید مؤثر بنانا ہے۔ کیش لیس نظام سے شفافیت اور سہولت میں اضافہ کیا گیا۔مسافروں کیلئے آسان، محفوظ اور جدید ادائیگی کا نظام متعارف کروایا گیا۔









